تلنگانہ

تانڈور اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس ٹکٹ کی لڑائی ختم _ پائلٹ روہت ریڈی اور مہیندر ریڈی کے درمیان تعلقات استوار

حیدرآباد _ 22 اگست ( اردولیکس) وقارآباد ضلع کے تانڈور اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس پارٹی ٹکٹ کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی اور رکن کونسل پی مہیندر ریڈی کے درمیان جاری لڑائی ختم ہوگئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے گزشتہ روز پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان سے قبل دونوں قائدین کو پرگتی بھون طلب کرتے ہوئے ٹکٹ کی لڑائی ختم کرنے کا مشورہ دیا اور مہیندر ریڈی کو کابینہ میں شامل کرنے کا تیقن دیا۔ جس کے بعد دونوں قائدین کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ آج رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے مہیندر ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر ان کا آشرواد لیا اور ایک دوسرے مٹھائی کھلائی۔ واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات میں پائلٹ روہت ریڈی کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے بی آر ایس امیدوار پی مہیندر ریڈی کو شکست دی تھی اور چند مہینوں کے بعد پائلٹ روہت ریڈی بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے تھے پائلٹ روہت ریڈی کے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد مہیندر ریڈی کا سیاسی مستقبل غیر یقینی ہوگیا تھا

 

جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے مسلہ پر اکثر لڑائی دیکھی جارہی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button