تلنگانہ

غوث میراں محی الدین تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے جج – سپریم کورٹ کولیجیم کی سفارش

سپریم کورٹ کولیجیم نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ ہائی کورٹس کے لیے نئے ججوں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔

 

چہارشنبہ کے روز منعقدہ کولیجیم کے اجلاس میں پانچ وکلاء کو جج کے طور پر مقرر کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت تلنگانہ ہائی کورٹ کے لیے چار ججوں — غوث میراں محی الدین، سدالا چلاپتی راؤ، واکیٹی رام کرشنا ریڈی اور جی. پروین کمار — کی تقرری کی سفارش کی گئی،

 

جب کہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے لیے جی. توہن کمار کی بطور جج تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button