تلنگانہ

لو لگنے سے فوت ہونے والوں کے ارکان خاندان کو 4 لاکھ کی امداد۔ تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پونگلیٹی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست میں شدید درجۂ حرارت کے پیشِ نظر آئندہ تین دنوں تک سب کو مزید محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے بزرگوں اور بچوں کو ہدایت دی کہ وہ

 

صرف انتہائی ضرورت کے وقت ہی باہر نکلیں۔گرمی اور لو کے حالات پر وزیر نے آج ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے بس اسٹینڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر چھاچھ اور او آر ایس دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں

 

نے یہ بھی اعلان کیا کہ لو لگنے سے فوت ہونے والوں کے ارکان خاندان کو فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button