تلنگانہ بھر کے سرکاری ڈاکٹرس کی ہڑتال – ہاسپٹلس میں او پی سروِس بند

تلنگانہ بھر کے سرکاری ہاسپٹلس میں جمعہ کے روز او پی خدمات متاثر ہو گئیں۔ سرکاری ڈاکٹروں کی تنظیم کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج اور بند کی کال کے بعد ریاست کے مختلف سرکاری ہاسپٹلس میں او پی خدمات بند کر دی گئی ہیں۔
ڈاکٹروں کا الزام ہے کہ حکومت تبادلوں کے عمل میں جی او نمبر 38 کے ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلے کر رہی ہے، جس کے خلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔اس ہڑتال کے باعث حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل، عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور نیلوفر ہاسپٹل سمیت ریاست بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی خدمات معطل کر دی گئی ہیں
۔تاہم ہاسپٹل انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی اور داخل مریضوں سے متعلق طبی خدمات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ریاست کے سرکاری ڈاکٹروں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 38 کے مطابق تبادلوں کا عمل نافذ نہ کئے جانے پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے



