تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں انسانیت شرمسار: مردہ خانے میں نعش کو کتوں نے نوچا، 4 ملازمین معطل

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ سرکاری ہاسپٹل میں مردہ خانے کے اندر ایک نعش کو کتوں کے نوچنے کے واقعہ پر ریاستی حکومت نے کارروائی کی ہے

 

۔ تحقیقات کے بعد محکمہ صحت کے کمشنر نے چار ذمہ دار ملازمین کو معطل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ متوفی 32 بھیمیش کی نعش تالاب سے برآمد ہونے کے بعد اسپتال منتقل کی گئی تھی،

 

جہاں مبینہ طور پر فریزر کی کمی اور عملے کی لاپرواہی کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گھر والوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button