جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر سے ڈھونگی بابا گرفتار۔ آٹے کی گڑیاں ضبط

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر سے ایک ڈھونگی بابا کر گرفتار کرلیا۔ کمشنرس ٹاسک فورس ساؤتھ ایسٹ زون ٹیم حیدرآباد کے عملہ نے بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے عملہ کے ساتھ مل کر اس شخص کو گرفتار کیا جو کالا جادو کے نام پر عام لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔

 

ملزم کی شناخت محمد کلیم‌ساکن حسن نگر، بہادر پورہ، کے طور پر کی گئی ہے جو سابق روڈی شیٹر بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون اس ڈھونگی بابا سے اپنے سسرالی رشتہ داروں کو ختم کروانے کے مقصد سے رجوع ہوئی ڈھونگی بابا نے کالے جادو کے زور پر خاتون کے سسرالی رشتہ داروں کو ختم کروا دینے کا دعوی کیا۔ اس سلسلے میں شکایت ملنے پر پولیس نے ڈھونگی بابا کو گرفتار کر کے

 

اس کے پاس سے آٹے کی گڑیاں اور کالے جادو میں استعمال ہونے والی اشیاء کو ضبط کر لیا۔ پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس طرح کے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button