تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے لئے بڑی خبر – امپلائز ہیلت اسکیم پر حکومت کا اہم فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین، پنشنرس اور ان کے افراد خاندان کو کیش لیس طبی سہولت فراہم کرنے والی ایمپلائز ہیلت اسکیم (EHS) کے نفاذ کے سلسلے میں اہم احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں  چیف سکریٹری سنجے جاجو نے جی او نمبر 50 جاری کیا۔

 

حکومت نے ایمپلائز ہیلت کیئر ٹرسٹ بورڈ کے ٹرسٹیز کی ازسرنو تشکیل کی ہے۔ نئے بورڈ میں سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ حکومت نے اپنے احکامات میں واضح کیا ہے کہ EHS فنڈ کے لئے ریاستی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ اور پنشنرس کی بنیادی پنشن سے 1.5 فیصد حصہ بطور کنٹریبیوشن وصول کیا جائے گا۔

 

آئندہ EHS اسکیم کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کی ذمہ داری اور مکمل اختیارات EHS ٹرسٹ بورڈ آف ٹرسٹیز کے پاس ہوں گے۔ بورڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ EHS فنڈ صرف اسکیم کے رکن ملازمین، پنشنرس اور ان پر منحصر افراد خاندان کے طبی فوائد کے لئے استعمال ہو۔ ٹرسٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق فنڈز شفافیت اور جوابدہی کے ساتھ خرچ کئے جائیں گے۔

 

حکومت نے اپنے احکامات کے مطابق ضروری مزید کارروائی کرنے کی ہدایت ایمپلائز ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کو دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button