تلنگانہ

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سندریا راجن اتوار کو نظام آباد کی تلنگانہ یونیورسٹی کا دورہ کریں گی

آج گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سندریا راجن کا دورہ تلنگانہ یونیورسٹی

نظام آباد:6/ اگست (اُردو لیکس)گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سندریا راجن آج 7/ اگست کو تلنگانہ یونیورسٹی کا دورہ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کے تمام یونیورسٹی کے 14 تنظیموں نے گورنر سے راج بھون میں ملاقات کی تھی اور انہوں نے یونیورسٹیوں کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر رویندر کے اطلاع کے بموجب گورنر تمیلی سائی سندریا راجن باسر ٹریبل آئی ٹی کے معائنہ کے بعد رات میں شب بسیری کرے گی اور یہاں سے کل صبح11 بجے دن تلنگانہ یونیورسٹی پہنچ کر طلباء اور لکچررس، پروفیسرس سے ملاقات کرے گیں۔ اور انہیں مخاطب کریں گی اور طلباء کے ساتھ دوپہر میں لنچ کرے گیں۔ گورنر تمیلی سائی کے دورہ کے پیش نظر سخت ترین بندوبست کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button