ایجوکیشن

تلنگانہ یونیورسٹی میں امروت اتسو کے موقع پر مضمون نویسی مقابلہ _ تلگو، اُردو، انگریزی، ہندی زبان میں مضمون تحریر کئے جاسکتے ہیں

آزادی کا امروت اتسو کے موقع پر مضمون نویسی مقابلہ
تلگو، اُردو، انگریزی، ہندی زبان میں مضمون تحریر کئے جاسکتے ہیں
نظام آباد:6/ اگست (اُردو لیکس)ریاستی گورنر و چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی ڈاکٹر تمیلی سائی سوندریا راجن کی ہدایت پر آزادی کا امروت اتسو تقاریب کے سلسلہ میں یونیورسٹی اور ریاست کے طلباء و نوجوانوں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کیلئے مضمون نویسی مقابلوں کا انعقاد عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ تلنگانہ یونیورسٹی کلچرو یوتھ ویلفیر ڈائریکٹر ڈاکٹر وی تروینی نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ بتایا کہ راج بھون (گورنر سکریٹری) کے دفتر سے اس سلسلہ میں وائس چانسلر و رجسٹرار یونیورسٹی کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر رویندر، راجسٹرار کے شیو شنکر کے ہدایت پر تلنگانہ یونیورسٹی مین کیمپس، ساؤتھ کیمپس، سارنگ پور کیمپس، کالجس اور دیگر ملحقہ کالجوں میں زیر تعلیم طلباء "India @ centenary year of Independence – My vision” کے عنوان پر بازبان تلگو، انگریزی، ہندی، اُردو زبان میں مضمون تحریر کرتے ہوئے 9 / اگست تک گورنر کے سکریٹری کے دفترواقع راج بھون پر ارسال کرسکتے ہیں۔ یا ویب سائٹ [email protected] یا [email protected] پر ارسال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عمر 18تا 30 کے درمیان مضمون نویسی کے الفاظ 250 تا 3000 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔

 

دفتر گورنر پر موصول ہونے والے 75 مضامین کا انتخاب کرتے ہوئے 15 / اگست کے موقع پر مضمون نویسی کے کامیاب امیدواروں کو راج بھون مدعو کرتے ہوئے انہیں اعزازت سے نوازا جائیگا۔ مضمون نویسی مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء اپنا نام، والد کا نام، والدہ کا نام، تعلیمی ادارہ کا نام، تاریخ پیدائش، ای میل، موبائیل نمبر کے ساتھ ارسال کریں۔ دیگر تفصیلات کیلئے www.telanganauniversity.ac.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button