تلنگانہ

حیدرآباد اتشزدگی واقعہ میں ہلاک 17 افراد کے خاندانوں کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے تلنگانہ حکومت کا اعلان

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے چارمینار کے قریب گلزار حوض میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعہ میں فوت ہونے والے 17 افراد کے ارکان خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حادثہ کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے

 

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے گھر والوں سے عٹمانیہ ہاسپٹل میں ملاقات کی اور انھیں پرسہ دیا ساتھ ہی انھوں نے عثمانیہ ہاسپٹل میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر، بھٹی وکرمارکا نے مَدھِیرا کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کیا اور فوراً عثمانیہ ہاسپٹل پہنچ گئے۔

 

عثمانیہ ہاسپٹل میں ڈپٹی چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزراء دامودَر راج نرسمہا، پونّم پربھاکر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے

 

اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ مرنے والے افراد کے خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button