تلنگانہ

تلنگانہ گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج: کانگریس کا پلڑا بھاری ؛ کانگریس کا 2 ہزار سے زائد پر قبضہ

تلنگانہ گرام پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج: کانگریس کا پلڑا بھاری

 

تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں، دیر رات دو بجے تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق، حکمران کانگریس کے حامی امیدواروں نے 2,383 سرپنچ عہدوں پر کامیابی کا جھنڈا لہرایا۔ ان میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔

 

سدی یپٹ کے سوا باقی تمام اضلاع میں کانگریس پارٹی نے واضح برتری حاصل کی۔

 

دوسری جانب، کئی مقامات پر سخت مقابلہ پیش کرنے والی بی آر ایس  نے 1,146 پنچایتیں جیتیں۔ آزاد امیدواروں کو 455 مقامات پر کامیابی ملی، جن میں سی پی ایم نے 14 اور سی پی آئی نے 16 نشستیں حاصل کیں۔

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کارکردگی انتہائی محدود رہی اور وہ 200 سے کم مقامات تک سمٹ کر رہ گئی۔

 

جمعرات کو سخت سرد موسم کے باوجود صبح چھ بجے ہی پولنگ مراکز پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔ سات بجے سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ کئی مقامات پر خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ پولنگ مراکز پہنچیں، جبکہ بزرگ ووٹرز کو ایمبولینس کے ذریعے مراکز پر لایا گیا۔

 

پہلے مرحلے کے تحت ہونے والے انتخابات والے علاقوں میں 396 پنچایتیں بلا مقابلہ منتخب ہوئیں، جبکہ 3,834 سرپنچ اور 27,678 وارڈ ممبر عہدوں کیلئے باقاعدہ پولنگ منعقد ہوئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button