تلنگانہ

حیدرآباد کے جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس کے 5 نابالغ ملزمین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ

حیدرآباد _2 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں پیش آئے نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے کیس میں ملوث 5 نابالغ ملزمین کی پریشانیوں میں آج اس وقت اضافہ ہوا ہے جب  پولیس نے لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے پانچ نابالغوں کے ساتھ میجر(  بالغ) ملزمین جیسا سلوک کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ پانچوں ملزمین کی میچورٹی لیول زیادہ ہیں اور ان میں وہ تمام علامات موجود ہیں جو بالغ میں ہوتی ہیں ۔ عدالت پولیس کی درخواست پر جلد سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ 28 اپریل 2022 کو جوبلی ہلز کے ایک پب میں آنے والی نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک بالغ اور پانچ نابالغ ہیں فی الحال یہ تمام ضمانت پر ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button