جرائم و حادثات

الکٹرک بائیک دھماکہ سے پھٹ پڑی۔ جگتیال میں واقعہ

جگتیال: ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال کے کے بالاپلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک الکٹرک بائیک خریدنے کے چند دن بعد ہی دھماکے سے پھٹ گئی۔ متاثرہ شخص تیروپتی ریڈی نے بتایا کہ

 

چند روز قبل اس نے ایک الکٹریک بائیک خریدی تھی اور جب اس نے بائیک کو چارجنگ کیلئے لگایا تو صرف پانچ منٹ میں بائیک میں زور دار دھماکہ ہوا اور گاڑی شعلہ پوش ہوگئی۔ اس دھماکے میں بائیک کے ڈکی میں رکھی گئی 1.90 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی جل کر خاکستر ہو گئی۔ متاثرہ شخص اور اس کے خاندان والوں پر اس حادثہ کی وجہہ سے سکتہ طاری ہوگیا۔

 

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے شعلہ پوش ہونے کے بعد کس طرح زور کی آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button