تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج اور کل موسلادھار بارش کی پیش قیاسی۔ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نےریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں منگل یعنی آج اور چہارشنبہ کو موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

 

منگل کے دن کومرم بھیم آصف آباد،منچریال، پداپلی، بھوپال پلی،رنگا ریڈی، وقار آباد،سنگار ریڈی، کاما ریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، گدوال اضلاع میں زبردست بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔اسی طرح چہارشنبہ کو کریم نگر، جے شنکر بھوپال پلی، ملو گو، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد ،ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر ،رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری،وقار آباد، سنگا ریڈی اور میڈک اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

دو دنوں تک موسلا دھار بارش کے پیش نظر ان اضلاع کیلئے ایلو الیرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔شہر حیدرآباد میں صبحِ سے ہی موسم ابر آلود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button