تلنگانہ

حیدرآباد میں اچانک موسم تبدیل تیز بارش _ تلنگانہ میں آیندہ 5 دنوں تک ان اضلاع میں بارش

حیدرآباد _ 28 مئی ( اردولیکس) شہر حیدرآباد میں اتوار کی سہ پہر اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور کئی مقامات پر تیز رفتار بارش شروع ہو گئی ۔گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ عوام کافی پریشان تھے تاہم تین بجے کے بعد موسم اچانک ٹھنڈا پڑ گیا۔ شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ فلم نگر، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، خیریت آباد اور امیر پیٹ میں بارش ہو رہی ہے۔

 

 

 

حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے پانچ دنوں تک بارش کے امکانات ہیں۔  ریاست کے چند اضلاع میں  ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس سلسلے میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

اتوار سے پیر کی صبح تک آصف آباد، منچیریال، جگتیال، پداپلی، جے شنکر بھوپال پلی، بھدرادری کتہ گوڈیم، کھمم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگاریڈی، وقارآباد اور سنگاریڈی اضلاع میں  بارش کے امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز کئی مقامات پر موسم خشک رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

منگل سے 3 جون تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں اور کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button