جنرل نیوز

کھمم کے سینئر سی پی ایم قائد اے سریکانت کا انتقال

کھمم کے سینئر سی پی ایم قائد اے سریکانت دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ اے سریکانت گزشتہ پانچ دنوں سے پارٹی کے قومی اجلاس میں شرکت کے لیے مدورائی، تمل ناڈو میں موجود تھے۔ آج اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر مدورائی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔

 

اے سریکانت کھمم ضلع کے سینئر سی پی ایم قائدین میں شمار کیے جاتے تھے اور پارٹی میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ وہ ایک بااصول، سیکولر اور فعال قائد کے طور پر جانے جاتے تھے

 

سال 2023 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے سی پی ایم کے ٹکٹ پر کھمم ضلع کے پالیر اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑا تھا۔

 

ان کی اچانک موت پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوام نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ان کی میت کو مدورائی، تمل ناڈو سے کھمم منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

اے سریکانت کا بیٹا اس وقت امریکہ میں مقیم ہے۔ ان کی آخری رسومات کی تاریخ اور مقام کا اعلان سی پی ایم پارٹی کی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button