تلنگانہ

حیدرآباد میں زبردست بارش۔ شہریوں کو گرمی سے ملی راحت

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج دوپہرکے بعد کئی علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔ حیدرآباد کےپرانا شہرکے علاوہ سکندرآباد اورمضافاتی علاقوں سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا تاہم دوپہرکے بعد بارش شروع ہوگئی۔ بارش کی وجہہ سے بعض مقامات پرسڑکوں پربارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی وجہہ سے موسم بدل گیا اورخوشگوارہوگیا۔ گزشتہ چند دنوں سے شہرمیں شدید گرمی کی لہردیکھی جارہی تھی جس کی وجہہ سے شہری پریشان تھے۔ خاص طورپرگرما جیسی صورتحال دیکھی جارہی تھی اوردوپہرکے وقت برقی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔ بارش کی وجہہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی جس پرشہریوں نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button