تلنگانہ

حیدرآباد میں کل رات دھواں دھاربارش۔عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دروازے کھول دئیے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد اوراس کے اطراف واکناف میں کل رات ہوئی زبردست بارش کے بعد دو اہم ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دروازوں کو ایک مرتبہ پھر کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔ان دونوں ذخائر میں مسلسل پانی کے بہاو میں اضافہ کے پیش نظر ان کے دروازوں کوکھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔عثمان ساگر میں 900کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس پر عہدیداروں نے اس کے چار دروازے کھول کر 952کیوزک پانی، موسی ندی میں چھوڑا۔ دوسری طرف حمایت ساگر میں بھی1200کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد عہدیداروں نے اس کے دو دروازے کھولتے ہوئے 1373کیوزک پانی کو موسی ندی میں چھوڑا۔ واضح رہے کہ کل رات دس بجے سے 12 بجے کے درمیان شہرکے کئی علاقوں میں موسلا دھارش بارش ہوئی جس کی وجہہ سے بورابنڈہ علاقہ میں گاڑیاں بہہ گئیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button