تلنگانہ

تلنگانہ میں اگلے 3 دنوں تک زبردست بارش۔ بعض اضلاع کیلئے ایلور اور آرینج الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی دوران محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک کئی اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ کومرم بھیم آصف آباد، منچیریال، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو اور بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع میں آج تیز سے تیز تر بارش کا مکان ظاہرکیا گیا ہے۔ ان اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد، کریم نگر، پیدا پلی، کھمم، ورنگل، ہنمکونڈہ اور اضلاع میں کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button