تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ دو دن تک ان اضلاع میں شدید بارش

حیدرآباد_ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ریاست میں اگلے دو دنوں تک  موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ناگر کرنول اور محبوب آباد اضلاع میں پیر سے منگل کی صبح تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرج چمک کے ساتھ ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

اضلاع بھوپال پلی، ملوگو، ورنگل اور ہنمکنڈہ   میں گرج چمک اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ منگل کی صبح سے چہارشنبہ کی صبح تک ملوگو، بھدرادری کتہ گوڑم اور کھمم اضلاع میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اورنج الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ  اضلاع میں بھاری بارش ہوگی۔

 

کریم نگر، پداپلی، نلگنڈہ، جنگاوں،  یادادری بھونگیر، جے شنکر بھوپال پلی، سدی پیٹ اور ناگر کرنول اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔ ورنگل، ہنماکونڈہ، کریم نگر، پداپلی، نلگنڈہ، جنگاوں، یادادری بھونگیر، جے شنکر بھوپال پلی، سدی پیٹ اور  کئی اضلاع میں بتایا گیا ہے کہ بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بجلی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ متعلقہ اضلاع کو یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button