جنرل نیوز
نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے عازمین حج کے لئے اہم اطلاع
نارائن پیٹ: 04 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے تمام معزز عازمین کرام جو سال حال حج بیت اللہ کی سعادت سے شرف یابی کا عزم رکھتے ہوں، ان سب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ 4/ڈسمبر بروز پیر سے حج 2024 کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں،
ایسے تمام عازمین کرام جن کے پاسپورٹ کی میعاد 31/جنوری 2025تک ہے وہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ویپ سائٹ پر اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں، درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 20/ڈسمبر 2024 ہے، اس سلسلہ میں مزید تفصیلات ورہبری کے لئے نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے
مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبرات 9440890416 & 9704444441 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ،