تلنگانہ

تلنگانہ میں تباہ کن بارش _ دو اموات ؛ کروڑوں روپے کے نقصانات؛ ریلوے ٹریک بہہ گئی۔ حیدرآباد کے علاوہ کئی اضلاع کے علاقے زیر آب

تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ دو دن سے جاری تباہ کن بارش نے دو افراد کی جان لے لی اور کئی گاوں پانی میں محصور ہوگئے۔ تلنگانہ کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ سطح کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔جس میں کروڑوں روپے کے مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے

 

بارش سے حیدرآباد کے علاوہ ریاست سے کئی مقامات پر عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور کئی مکانات پانی میں ڈوب گئے۔ سب سے زیادہ بارش حیدرآباد کے علاوہ اضلاع محبوب آباد، سوریہ پیٹ اور کھمم میں ہوئی ہے سوریہ پیٹ اور محبوب آباد میں ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا۔ جس سے کئی ٹرین سروس متاثر ہو گئی۔

 

بارش کی وجہ سے نارائن پیٹ ضلع میں مکان کی دیوار گرنے سے ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی۔ جن کی شناخت 75 سالہ ہنومان اماں اور 38 سالہ انجو لماں کی حیثیت سے ہوئی ہے سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر میں 29 اعشاریہ 9 سینٹی میٹر ، چلوکور 29 اعشاریہ 7 سینٹی میٹر اور حیدرآباد کے گچی باؤلی میں-7۔ 5 سینٹی میٹر ، حیدر نگر-7۔ 3 سینٹی میٹر ، خیریت آباد 6. 8 سینٹی میٹر۔ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریاست کے دیگر اضلاع نارائن پیٹ وقارآباد، میدک ‘ محبوب نگر ، ورنگل ، سدی پیٹ، کریم نگر، پداپلی، نظام آباد، کاماریڈی، عادل آباد، نرمل ، اور دیگر اضلاع کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button