جنرل نیوز

محمد عبدالسمیع لاب ٹیکنیشن رمس ہاسپٹل عادل آباد کی بہترین طبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا

عادل آباد 15/ اگست(اردو لیکس)77 ویں یوم آزادی کے موقع پر محمد عبدالسمیع لاب ٹیکنیشن گریڈ II کو رمس ہاسپٹل ڈائرکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ اور عادل آباد رمس سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ادریس اکبانی نے ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔

 

محمد عبدالسمیع کی طبی خدمات میں بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے رمس ہاسپٹل انتظامیہ نے اعزاز سے نوازا ہے۔انہوں نے یہ ایوارڈ رمس ہاسپٹل میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں حاصل کیا۔رمس ہاسپٹل ڈائرکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ نے محمد عبدالسمیع لاب ٹیکنیشن گریڈ II کو توصیف نامہ پیش کیا۔ایوارڈ حاصل کرنے پر تمام عملہ دوست احباب اور رشتے داروں نے محمد عبدالسمیع کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں مزید ترقی حاصل کرنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر محمد عبدالسمیع نے رمس ہاسپٹل انتظامیہ،ڈاکٹرس،سینئر افسران، ساتھیوں ،دوست احباب اور رشتے داروں کا شکریہ ادا کیا جن کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔اس تقریب میں رمس ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ۔ڈاکٹر اشوک، اے ۔ڈی رمس میڈیکل کالج محترمہ وجیہ ،اے ۔ڈی رمس ہاسپٹل راٹھوڑ وجیہ ،ڈاکٹرس کے علاوہ دیگر عملہ موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button