تلنگانہ

جس نے زندگی ہار دی، وہی ووٹوں میں جیت گیا – سنگاریڈی ضلع میں خودکشی کرنے والے امیدوار کو ملی کامیابی

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے رائیکوڈ منڈل کے پیپڈپلی گاؤں میں سرپنچ امیدوار 35سالہ  چالکی راجو  نے انتخابی اخراجات کے لئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے 8 دسمبر کو خودکشی کرلی تھی۔

 

کانگریس کی تائید سے سرپنچ کے انتخابی میدان میں اترنے والے راجو کو انتخابی مہم کے لئے رقم کی شدید کمی کا سامنا تھا، جبکہ مقابلے میں اترنے کی ترغیب دینے والے افراد بھی عین وقت پر خاموش ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ایاپا مالا میں ہونے کے دوران ہی پھانسی لے کر اپنی جان دے بیٹھے۔

 

تاہم آج اعلان کردہ انتخابی نتائج میں چالکی راجو نے اپنے حریف پر 8 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام نے گاؤں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button