تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش، آئندہ دو دن مزید شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ کے روز شدید بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو ریاست کے کئی اضلاع میں مزید شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 8 سینٹی میٹر بارش محبوب آباد ضلع کے مری پیڑا میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں 6.6 سینٹی میٹر، کریم نگر رورل میں 5.8 سینٹی میٹر، سوریہ پیٹ ضلع کے مکنداپورم میں 5.6 سینٹی میٹر اور میدک ضلع کے رامائم پیٹ
میں 5.3 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار اور پیر کے دن عادل آباد، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، بھدرادری کوتہ گوڑم، ملوگو اور جئے شنکر بھوپال پلی
اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ نے متعلقہ اضلاع کے عوام کو محتاط رہنے اور موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔




