مبارکباد

نظام آباد؛ شادی خانہ آبادی

نظام آباد: 23/اکتوبر(اردو لیکس)جناب محمد جلیل خان ایم اے ایم ایڈ موظف اسکول اسسٹنٹ احمدپورہ کالونی نظام آباد کے فرزند الحاج مدثر احمر خان بی ٹیک ای سی ای کمیونکیشن انجینئر حال مقیم ریاض سعودی عربیہ کا نکاح مسٹر ایم اے شکور آرٹی اے ایجنٹ بودھن روڈ نظام آباد کی دختر نیک اختر کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پایا۔ تقریب ولیمہ مسنونہ بمقام اے این گارڈن فنکشن ہال سارنگپور نظام آبادمیں منعقد ہوا۔

 

جس میں سابقہ چیرمین تلنگانہ ریڈکو ایس اے علیم، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، اکبر حسین، صدر ضلع مجلس نظام آباد محمد شکیل احمد فاضل، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد یوسف الدین خان، بی آر ایس قائدین امجد خان، رشید خان جاوید، خواجہ معین الدین، شیخ علی صابری، محمد رشید، منڈل آفیسر محمد اقبال احمد، محمد افضل احمد انجینئر، محمد شکیل احمد این آر آئی، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئرس ایم اے رشید، مشتاق احمد خان، انچارج ہیلتھ آفیسر محمد ساجد علی،سہیل پرویز، شکیل فیروز، ضیاء اللہ خان، مجید خان انجینئر، محمد عارف ہیڈ ماسٹر، امیر الدین جونیئر لکچرر، محمد بصیر احمد کوآرڈنیٹر ٹمریز کے علاوہ سرکردہ شخصیتوں، معززین شہر، سرکاری و غیر سرکاری عہدیداروں، دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

مہمانوں کا استقبال صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نظام آباد نوید اقبال، ایم اے علیم موظف نظام آباد بلدیہ، ڈاکٹر ایم اے ماجد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button