تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک تیز سے تیز بارش۔ ریڈ الرٹ جاری
حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے ریاست تیز سے تیز بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ناگارتنا نے کہا کہ شدید بارش کے پیش نظر تین دن تک کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں گزشتہ کچھ دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر حیدراباد میں بھی طوفانی بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی امد رفت میں زبردست خلل پڑ رہا ہے۔ اس دوران کل حیدراباد میں بجلی گرنے کے دو علیحدہ واقعات پیش ا چکے ہیں اور بارش کے دوران ٹین گرنے کی وجہ سے فرید نامی شخص کی موت ہو گئی۔ اس دوران آج سائبر آباد نے دونوں شہروں میں زبردست ٹریفک جام کے پیش نظر آئی ٹی کمپنیوں کو ملازمین کو چھوڑنے کے وقت میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے۔
ریاست میں ہورہی زبردست بارش کی وجہ سے ندیاں نالے ابل پڑے اور کنٹے بھی بھر گئے، ریاست کے تمام ذخائر اب کی سطح میں بھی زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے بارش کی وجہ سے جہاں موسم سرد ہو گیا بعض لوگ موسمی امراض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔