نیشنل

500 اور ایک ہزار کی نوٹ پر حکومت کا بیان

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ایک بار پھر بڑے نوٹوں کو لے کر اہم اعلان کیا ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر فینانس پنکج چودھری نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت 500 روپے کے نوٹوں کو منسوخ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 500 کے نوٹوں کو منسوخ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ مملکتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 1000 روپے کے نوٹوں کو دوبارہ متعارف کروانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں تحریری جواب دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button