تلنگانہ

ایچ ای ایچ دی نظامس صاحبزادگان صرف خاص ٹرسٹ کی کور کمیٹی کی تشکیل

ایچ ای ایچ دی نظامس صاحبزادگان صرف خاص ٹرسٹ کی کور کمیٹی کی تشکیل

 

حیدر آباد(پریس نوٹ) ایچ ای ایچ دی نظامی صاحبزادگان صرف خاص ٹرسٹ (1950) کے بینیفیشر یز (استفادہ کنندگان) کا ایک اہم اجلاس اردو گھر، مغلپورہ میں منعقد ہوا، جس میں آنے والے صدر پینیلیٹریز کے انتخابات کے لیے الیکشن آبزرویشن کور کمیٹی تشکیل دی گئی۔

 

کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ پورے انتخابی عمل کی نگرانی کرے تا کہ انتخابات منصفانہ، شفاف اور جمہوری انداز میں منعقد ہوں، جو آصف جاہی خاندان کی تمام شاخوں صاحبزادگان اور صاحبزادیوں کی نمائندگی کرے۔ ٹرسٹ کے اراکین کے مطابق، صدر بینیفشریز کے انتخابات 16 نومبر 2025 کو منعقد کیے جائیں گے۔ صدر، نائب صدر اور جنرل سکریٹری کے لیے نامزدگی کی تاریخیں درج ذیل ہیں۔ نامزدگی 5 نومبر، دستبرداری 10 نومبر تک انتخابی دن 16 نومبر مقرر ہے

 

۔ ووٹنگ کے اوقات صبح10 بجے تا شام 5 بجے تک رہیں گے۔ تمام صاحبزادگان و صاحبزادیان سے گزارش ہے کہ ٹرسٹ کی شفافیت کے لیے اپنا قیمتی ووٹ ضرور ڈالیں۔ الیکشن کور کمیٹی کے اراکین درج ذیل ہیں۔ صاحبزادہ میر ثابت علی خان (صمصام الدولہ)، صاحبزادہ میر محبوب علی خان، وکیل ہائی کورٹ (مظفر جنگ)، صاحبزادہ سید مبارک اللہ برکت (صمصام الدولہ/ سیف الملک /میر پاشاہ)، صاحبزادہ میر معزالدین علی خان (فقیر پاشاہ خلوت)، صمصام الدولہ، صاحبزادہ میر عثمان علی خان (صمصام الدولہ)، صاحبزادہ میر واجد علی خان وکیل (صمصام الدولہ)،، صاحبزادہ میر معز علی خان (ہمایوں جاہ)، خواجہ قدرت اللہ خان (منصور جنگ)، صاحبزادہ میر عابد علی خان (سلیمان جاہی)، صاحبزادہ میر سردار علی خان (جمشید جاہی)، صاحبزادہ میر غازی الدین علی خان (واجد نواب، ہمایوں جاہ) مندرجہ بالا اراکین کو متفقہ طورپر ٹرسٹ بینیفیشریز کے صدر کے انتخابات کی نگرانی اور انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

 

۔ یہ اطلاع ایچ ای اچ دی نظام صاحبزادگان صرف خاص ٹرسٹ (1950) کی کور کمیٹی کے بینیفیشٹریز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز پرمبنی ہے۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button