انٹر نیشنل

عراق کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، 50 افراد زندہ جل کر ہلاک

عراق کے علاقے الوط میں واقع ایک پانچ منزلہ شاپنگ مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور کم عمر افراد شامل ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں شاپنگ مال کی بڑی عمارت کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات 48 گھنٹوں میں جاری کی جائیں گی۔

 

واقعہ کے بعد متعلقہ شاپنگ مال کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف کئی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button