تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے الاؤنس میں بھاری اضافہ

حیدرآباد _ 23 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو دیئے جانے والے الاؤنسس میں بھاری  اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سرکاری احکامات جاری کئے گئے۔ احکامات کے مطابق ملازمین کو ٹراویلنگ اینڈ کنوینینس الاؤنس 30 فیصد اضافہ کردیاگیا۔ تبادلوں پر جانے والے ملازمین کے لئے ٹرانسفر الاؤنس 30 فیصد کردیا گیا۔ تعطیلات کے ایام میں کام کرنے والے لفٹ آپریٹرس، ڈرائیورس کو اضافی طور پر 150 روپئے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

قبائیلی علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین کو اسپیشل کمپنزیٹری الاؤنس 30 فیصد کردیا گیا۔ معذور ملازمین کو دیئے جانے والے کنوینینس الاؤنس کو 2 ہزار روپئے سے بڑھاکر 3 ہزار روپئے کردیا گیا اور مکان کی تعمیر کے لئے دیئے جانے والے اڈوانس رقم کی حد 20 لاکھ روپئے سے بڑھاکر 30 لاکھ روپئے کردی گئی۔ کار کی خریدی کے لئے دیئے جانے والے اڈوانسڈ رقم کی حد 6 لاکھ روپئے سے 9 لاکھ روپئے کردی گئی اور موٹر سیکل کی خریدی کی اڈوانس رقم کو 80 ہزار روپئے سے ایک لاکھ روپئے کردی گئی۔

 

اسی طرح ملازمین کے بچوں کی شادیوں سے متعلق دی جانے والی اڈوانس رقم میں بھی اضافہ کیا گیا جس کے تحت لڑکی کی شادی کے لئے دی جانے والی اڈوانس رقم ایک لاکھ روپئے سے بڑھاکر 4لاکھ روپئے کردیا گیا اور لڑکے کی شادی کی اڈوانس رقم کو 75 ہزار روپئے سے 3 لاکھ روپئے کردیا گیا۔ اسٹیٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے ملازمین کو دیئے جانے والے انسنٹیو میں 30 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔

گرے ہاؤنٹس، انٹلی جنس، ٹریفک، سی آئی ڈی، آکٹوپس، اینٹی نکسلائٹس اسکواڈس ڈپارٹمنٹس میں کام کرنے والے پولیس ملازمین کو دیئے جانے والے اسپیشل پے اسکیل کو 2020ء پے اسکیل کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وظیفہ یاب کی موت پر دیئے جانے والے فوری امداد کی رقم 20 ہزار روپئے سے بڑھاکر 30 ہزار روپئے کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button