تلنگانہ

واشنگ مشین پھٹ پڑنے سے شوہر بیوی زخمی _ تلنگانہ کے کاماریڈی شہر میں حادثہ

کاماریڈی _ 21 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی شہر میں واشنگ مشین کے پھٹ پڑنے سے شوہر بیوی زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کاماریڈی شہر میں واقع این جی او کی کالونی میں جمعہ کی رات پیش آیا۔ جہاں ایک گھر میں واشنگ مشین پھٹنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔75 سالہ راجوری بلیا اور ان کی بیوی 69 سالہ بالا لکشمی نئے بس سٹینڈ کے پیچھے  کالونی میں رہتے ہیں۔ جمعہ کی رات انہوں نے ہال میں رکھے واشنگ مشین میں کپڑے ڈالے اور ہال میں کھڑے ہوگئے۔ اچانک واشنگ مشین پھٹ گئی اور آگ لگ گئی، دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں کاماریڈی سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ دھماکہ کی شدت سے دروازے بھی تباہ ہوگئے۔ گھر کے سامنے کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کمپریسر پھٹ گیا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button