جرائم و حادثات

میدک ضلع کے نرساپور بس اسٹینڈ میں بھیانک آگ

میدک _ 21 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے نرساپور بس اسٹینڈ میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ آگ پہلے ایک دکان میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس طرح اس حادثہ میں 4 دکانات جل کر مکمل طور پر راکھ  ہوگئیں۔مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔اس حادثہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button