نیشنل

کروڑ پتی صفائی کرمچاری۔ 9 لکژری کاروں کا مالک

نئی دہلی: اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گونڈہ ضلع میں ایک صفائی کرمچاری کے کروڑوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا ۔ اس واقعہ کے منظر عام آنے کے بعد حکام بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق سنتوش کمار جیسوال بلدیہ ونڈہ میں صفائی ورکر کے طوپر کام کرتا تھا جسے بعد میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمشنر کے دفتر میں سویپر کا کام دیا گیا۔ سنتوش کمار جیسوال نے یہاں سرکاری فائلوں میں تبدیلی کرکے کروڑوں روپے کمائے۔ اس نے کروڑوں کی جائیداد حاصل کی اور قریب 9 لکثری کاریں بھی خرید لی تھیں۔ ایک معاملہ میں کمشنر یوگیشور رام مشرا نے تحقیقات کا حکم دیا ، جانچ کے دوران سنتوش کمار جیسوال کو قصوروار پایا گیا۔

 

اس کے بعد اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے اسے خدمات سے معطل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسکے اثاثہ جات کی چھان بین کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی۔ ساتھ ہی اس کے بینک بیلنس کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button