جرائم و حادثات

ناگرجنا ساگر میں 3 نوجوان بہہ گئے

حیدرآباد: ناگرجنا ساگر میں تین نوجوان غرق ہوگئے۔ وہ شیو مندر کے پشکرا گھاٹ پر تیراکی کے لیے گئے ہوئے تھے ان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ان کی شناخت ناگاراجو (39)، ہرشیت (26) ساکن نلگنڈہ اور چندرکانت (20) ساکن ناگرجنا ساگر کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ایک پروگرام میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔ دوسری جانب حکام نے برقی کی پیداوار کے  منصوبے سے 20 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے شبہ کیا جاتا ہے کہ تین نوجوان بہہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button