انٹرٹینمنٹ

نریندرمودی نے پارلیمنٹ میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی، کہا برسوں بعد تھیٹر ہاؤس فل

نئی دہلی: فلم ‘پٹھان’ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے 13 دنوں میں دنیا بھر میں 865 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ ‘پٹھان’ ہندی سنیما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم کی تعریف کی ہے اور پٹھان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
لوک سبھا میں نریندرمودی نے پٹھان کی دنیا بھر میں کامیابی پر فخر سے خطاب کیا اور کہا کہ سری نگر میں کئی دہائیوں کے بعد تھیٹر ہاؤس فل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل مودی نے بی جے پی کارکنوں سے بھی کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور فلموں کے بارے میں غیر ضروری تبصرے کرنے سے گریز کریں۔
25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پٹھان’ کی شدید مخالفت کی جا رہی تھی، جس پر پی ایم مودی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے کہا تھا کہ وہ کسی بھی فلم یا فنکار پر تبصرہ نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button