نیشنل
اجمیر ۔ ہوٹل میں لگی آگ جان بچانے کیلئے ماں نے اپنے بچہ کو تیسری منزل سے پھینک دیا

جئے پور: راجستھان کی ایک ہوٹل میں شدید آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں چار افراد جان ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع اجمیر میں پیش آیا۔ ایک ماں نے اپنے بچے کی جان بچانے کی کوشش میں اسے ہوٹل کی تیسری منزل سے نیچے
پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناز ہوٹل میں الکٹریکل شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے دھواں پھیل گیا۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے جن میں دو مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ آگ
لگنے کے دوران ایک ماں نے اپنے بچے کو بچانے کے لیے اسے نیچے پھینک دیا جسے نیچے موجود افراد نے محفوظ طریقے سے تھام لیا۔ جب وہ خود بھی چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک متاثرہ عمارت میں پھنس گئی۔
مقامی افراد کے مطابق بچے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔