نریندرمودی کا اب سے کچھ ہی دیر میں قوم سے خطاب

نئی دہلی ۔ وزیرِاعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کریں گے۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے ‘آپریشن سندور’ اور دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی معاہدے (India-Pak ceasefire) کے بعد وزیرِاعظم پہلی بار پیر کی رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
پہلگام میں دہشت گرد حملہ، آپریشن سندور اور پاکستان کے ساتھ فائر بندی معاہدے جیسے حالات کے پیشِ نظر وزیرِاعظم کے خطاب سے متعلق تجسس پایا جاتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اب سے کچھ ہی دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے، جو آپریشن سندور کے آغاز کے بعد ان کا پہلا خطاب ہوگا۔
یہ خطاب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی، فضائی اور سمندری ہر قسم کی فائرنگ اور فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کے سمجھوتہ کے دو دن بعد ہونے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 بی قصور افراد کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے ہندوستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آپریشن سندور شروع کیا تھا۔ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے نو لانچ پیڈز کو نشانہ بنایا، جس میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ۔ اس کے بعد پاکستان نے 8، 9 اور 10 مئی کو کئی ہندوستانی فوجی اڈوں پر حملے کی کوشش کی۔
ہندوستانی مسلح افواج نے متعدد پاکستانی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے جس سے پڑوسی ملک کو بھاری نقصان پہنچا۔