تلنگانہ

حیدرآباد کے عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دروازے کھول دئے گئے _ موسی ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے

حیدرآباد شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارش کی وجہ سے حیدرآباد کے جڑواں آبی ذخائر بھر گئے ہیں۔ بھاری سیلابی پانی کی وجہ سے عثمان ساگر اور حمایت ساگر اپنی پوری آبی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ حمایت ساگر کے پانی کی مکمل سطح 1763.50 فٹ ہے اور فی الحال 1763.40 فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ عثمان ساگر کی مکمل گنجائش 1790 فٹ ہے۔جو مکمل بھر گیا ہے

اس سے چوکس ہو کر حکام نے عثمان ساگر کے 2 دروازے کھول کر  234 کیوسک پانی موسی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے

 

حمایت ساگر کا ایک دروازہ کھول کر پانی چھوڑا جا رہا ہے دو آبی ذخائر سے موسی ندی میں پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ عہدیداروں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button