تلنگانہ
حیدرآباد کے پرانے شہر میں مگر مچھ کی موجودگی سے سنسنی
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں مگرمچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں آبادی کے درمیان سے بہنے والے نالے میں مگر نظر آیا، مگر مچھ کو دیکھنے کے لیے عوام کا ہجوم امڈ پڑا، فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ مگرمچھ یہاں کیسے پہنچا تاہم مگر مجھ کو دیکھ کر مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ مقامی افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے زو پارک کے عملے کی مدد سے مگرمچھ کو پکڑ لیا اور اسے زو میں چھوڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مگرمچھ 7 فٹ کا تھا