نیشنل

کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنا اب کافی مہنگا _ ویزا فیس میں بے تحاشہ اضافہ

نئی دہلی  _ کینیڈا کی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا جانے والے بین الاقوامی طلبہ کو بڑا جھٹکا  دیا ہے۔ اسٹوڈنٹ ویزا قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اسٹڈی پرمٹ کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی طلباء  کے لیے فی الحال یہ 10 ہزار ڈالر ہے تاہم اسے بڑھا کر 20 ہزار 635 ڈالر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگا ۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ مارک ملر نے کہا کہ بین الاقوامی طلباء کو آف کیمپس کام کی حد پر دی گئی چھوٹ کو اگلے سال 30 اپریل تک بڑھایا جا رہا ہے۔ فی الحال، غیر ملکی طلباء کو کینیڈا میں ہفتے میں 20 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت ہے۔ جو طلباء کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس وقت اسٹوڈنٹ ڈپازٹ کے تحت 10 ہزار ڈالر ادا کرتے ہیں۔ یہ ٹیوشن فیس اور سفری اخراجات کے علاوہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button