جنرل نیوز

دارالعلوم نظام اباد و مسجد کوثر علی کا اجلاس محمد یوسف صدر، محمد فاروق معتمد عمومی منتخب

دارالعلوم نظام اباد و مسجد کوثر علی کا اجلاس
محمد یوسف صدر، محمد فاروق معتمد عمومی منتخب

نظام آباد 3/ نومبر (اردو لیکس ) اسلام میں خدمت خلق کو بلند درجہ دیا گیا ہے اسی لئے امت مسلمہ کو خیر امت کہا گیا ہے۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے ہے کہ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔

 

قرآن کی بتدائی آیت بھی اسی ضمن میں نازل کی گئی اللہ رب العزت نے اس امت کو خیر امت کے خطاب سے نوازا ہے اس پر بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ راست پر لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے چنانچہ دینی مدارس اسلام کے دینی مدارس اشاعت دین کے اہم قلعے قرار دیئے گئے ہیں ایسی مناسبت سے جو تاریخی قطب شاہی مسجد ہے اس کے احاطے میں ایک دینی درسگا۔دارالعلوم نظام آباد مسجد کوثر علی کے نام سے قائم ہے یہ مدرسہ جو ایک مستند انتظامی کمیٹی کہ زیر نگرانی میں چل رہا ہے حفظ قران مجید , شعبه ناظره و تجوید و قران مجید عصری علوم سے ملت اسلامیہ کے ہونہاروں کر تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے مصروف خدمت ہے جہاں پر اہل خیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے

 

۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل انتظامی کمیٹی کے صدر مرزا نصیر احمد بیگ رحلت کے بعد صدر کا عہدہ خالی تھا اسی ضمن میں ایک اہم اجلاس منعقد کرتے ہوئے با اتفاق آراء محمد یوسف کو صدر کی حیثیت سے اور محمد فاروق کو معتمد عمومی منتخب کیا گیا پروگرام کا آغاز حافظ محمد نعیم خان کی تلاوت قران مجید سے ہوا اور اختتام محمد عبدالروف اعظمیی شعبہ نشر اشاعت کے شکریہ کے ساتھ عمل میں آیا

 

اس موقع پر سید شریف سرپرست اعلی محمد یوسف محمد فاروق محمد انور الله خان عبد الحلیم خان , محمد عبد الرؤف اعظمی, عبد الحفیظ خان عبد الکریم . محمد عبدالکریم مرزا فاروق بیگ احمد محی الدین انصاری ایڈوکیٹ ندیم خان عبد المجید خان و دیگر اساتذہ صاحبین میں مولانا محمد مختار صاحب حافظ محمد نعیم خانحافظ محمد عارف حافظ محمد مظہر حافظ شیخ سمیر نے شرکت کی

ا

متعلقہ خبریں

Back to top button