تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر کے عوام کے لئے پاسپورٹ سیوا کیندر اور وی ایف ایس سنٹر – 16 ستمبر کو افتتاح

حیدرآباد کے پرانے شہر کے عوام کے لئے پاسپورٹ سیوا کیندر کا 16 ستمبر کو افتتاح عمل میں آنے والا ہے اور وی ایف ایس سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

 

صدر مجلس اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ مرکز ایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشن پر قائم کیا جارہا ہے، جو ریڈ اور گرین دونوں میٹرو لائنوں کو جوڑتا ہے۔ یہ پہلا پاسپورٹ سیوا کیندر ہے جو کسی میٹرو اسٹیشن میں قائم کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے جنوبی حیدرآباد کے عوام کو بڑی سہولت حاصل ہوگی اور برسوں سے جاری مطالبہ پورا ہوگا۔ صدر مجلس نے وزارت خارجہ ہند  کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پرانے شہر کے عوام کے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button