تلنگانہ

تلنگانہ میں دسہرہ کی دو دن سرکاری تعطیلات _ احکامات جاری

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے دسہرہ کی چھٹی تبدیل کر دی ہے۔ ابتدا میں 24 اکتوبر کو دسہرہ کی تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم تازہ طور پر حکومت نے اس مہینے کی 23 تاریخ کو دسہرہ کی تعطیل کے احکام جاری کئے ہیں ساتھ ہی ۔ 24 تاریخ کو بھی چھٹی دی گئی ہے ۔ دراصل، دسہرہ تہوار کے بارے میں کچھ الجھن ہے۔ اس سلسلے میں تلنگانہ ودوت سبھا نے اس ماہ کی 23 تاریخ کو دسہرہ تہوار منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ جس کے پیش نظر حکومت نے وجئے دشمی کی چھٹی کو تبدیل کر دیا ہے۔ قبل ازیں 24 اکتوبر کو اعلان کردہ تعطیل بھی برقرار رہے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button