تلنگانہ

دعوتِ افطار میں بڑا اعلان — صحافیوں کے مسائل حل، اکریڈیٹیشن و ہاؤسنگ پر مثبت فیصلوں کی یقین دہانی

تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اور تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن  کے زیر اہتمام آج شام حیدرآباد کے بشیر باغ پریس کلب میں واقع سوراورم پرتاپ ریڈی آڈیٹوریم میں دعوتِ افطار کا باوقار انعقاد عمل میں آیا۔

 

اس موقع پر  بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر ریونیو، ہاؤسنگ، اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت مثبت فیصلے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ماہِ رمضان نظم و ضبط، صبر، خدمت اور انسانیت کی بہترین مثال ہے۔

 

سرینواس ریڈی نے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کی اکریڈیٹیشن کے معاملہ میں سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور اکریڈیٹیشن کمیٹی میں صحافیوں کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ پلاٹس کی الاٹمنٹ اور ہیلت کارڈس کے اجرا جیسے معاملات میں بھی مثبت فیصلے لئے جائیں گے

 

۔اس موقع پر تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین کے سرینواس ریڈی،روزنامہ اعتماد کے جوانئٹ ایڈیٹر عزیز احمد ؛ سینئر صحافی و سابق رکن کونسل امین الحسن جعفری؛آئی جے یو کے سابق صدر دیوولا پلی امر، سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکریٹری ظفر جاوید، پستہ ہاؤس کے سی ای او ایم اے مجید، ٹی یو ڈبلیو جے کے صدر کے وراہت علی، جنرل سیکریٹری کے رام نارائنا، ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے صدر ایم اے ماجد اور جنرل سیکریٹری سید غوث محی الدین سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button