تلنگانہ

گریجویٹ ووٹرس کے طور پر نام اندراج کرواکر جمہوریت کو مستحکم کریں : امتیاز اسحاق

گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات: اہل افراد ووٹر فہرست میں نام درج کروائیں، امتیاز اسحاق کی اپیل

 

محبوب نگر 15 اکتوبر (اردو لیکس) سابق چیرمین تلنگانہ  مائناریٹی فینانس کارپوریشن  و المدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے سکریٹری امتیاز اسحاق نے ریاست کے اہل گریجویٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر اپنے ناموں کا ووٹر کی حیثیت سے اندراج کروائیں اور جمہوری عمل کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

محبوب نگر ضلع مستقر میں واقع المدینہ کالج میں جمعرات کو امتیاز اسحاق کی نگرانی میں گریجویٹ ووٹرس کے اندراج سے متعلق شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جی کے آئی ای ٹی انجینئرنگ کالج کے علاوہ بی ایڈ، ایم ایڈ اور ڈی ایڈ کالجوں کے عملے کے نام بھی گریجویٹ ووٹر فہرست میں درج کروائے گئے۔ اس مہم کے دوران 27 افراد نے گریجویٹ ووٹرس کی حیثیت سے اندراج کروایا۔

 

امتیاز اسحاق نے کہا کہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل افراد کا ووٹر فہرست میں نام درج ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ انتخابات میں ووٹ دینے والے گریجویٹس کو بھی دوبارہ اپنے ناموں کا اندراج کروانا ہوگا۔ انہوں نے خصوصاً ان افراد سے اپیل کی جنہوں نے نومبر 2023 تک گریجویشن مکمل کرلیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ تعلیمی اسناد کے ساتھ آن لائن ووٹر کے طور پر اندراج کروائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button