نیشنل

اترپردیش کے لڑکے کے ساتھ حیدرآباد میں غیر انسانی حرکت

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ گنڈی میسما مندر کے علاقہ میں ایک غیر انسانی واقعہ پیش آیا۔ کشی نگر، اتر پردیش کے ایک 16 سالہ لڑکے کو اس کے رشتہ داروں نے 3 ماہ قبل ایک ریڈی مکس فیکٹری میں کام کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ کچھ نوجوان جو چند دنوں سے اس لڑکے کو پریشان کر رہے تھے، دیوالی کے دن انھوں نے اس لڑکے کو پکڑ کر اس کے پرائیویٹ پارٹ کے پاس پٹاخہ چھوڑے اور اس‌منظر‌کی ویڈیو بنائی گئی۔ بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ متاثرہ کے والدین، جنہوں نے وائرل ویڈیو کے ذریعہ معلومات حاصل کی، انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں یوپی کے کشی نگر پولیس میں شکایت درج کرائی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button