تلنگانہ

چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش۔ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا مسافر۔ وقارآباد ریلوے اسٹیشن واقعہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں ایک شخص ٹرین اور ریلوے پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا۔ یہ واقعہ آج ریاست تلنگانہ کے وقار آباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔

 

ایک مسافر ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، اس نے دیکھا کہ ٹرین نکل چکی ہے وہ دوڑتا ہوا چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک توازن کھو جانے کے نتیجہ میں ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر پڑا، کافی دور تک ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی لے گئی، اس کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا۔

 

ریلوے پولیس نے تقریباً دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد پلیٹ فارم کو توڑ کر مسافر کو بہ حفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسے علاج کے لیے حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ زخمی کی شناخت ستیش کے طور پر کی گئی ہے

 

اور وہ ریاست کرناٹک رائچور کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button