تلنگانہ

جماعت اسلامی ہند،عظیم ترحیدرآبادکے شعبہ رابطہ عامہ ویمنس ونگ کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام کا انعقاد

جماعت اسلامی ہند،عظیم ترحیدرآبادکے شعبہ رابطہ عامہ ویمنس ونگ کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام کا انعقاد

*خواتین کے باہمی اتحاد، ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی پر زور*

محترمہ ظہیر فاطمہ،محترمہ بھکتا پریہ ریڈی، محترمہ سندھیہ جی و دیگر کا خطاب

 

شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،عظیم ترحیدرآباد کے شعبہ رابطہ عامہ کے زیرِ اہتمام عید ملن پروگرام بعنوان”Bridging Hearts, Building Harmony“ میڈیا پلس آڈیٹوریم، گن فاؤنڈری،حیدرآباد پرنہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔اس پروگرام میں سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی معزز خواتین نے شرکت کی، جس کے ذریعے باہمی اتحاد، رواداری، اور بھائی چارے کے فروغ کو تقویت ملی۔ پروگرام نے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی اور مثبت مکالمے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

 

پروگرام کی صدارت محترمہ ظہیر فاطمہ صاحبہ، رکن ایڈوائزری کونسل، شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے معاشرے میں ہم آہنگی، ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط اور پرامن سماج کی تعمیر کے لیے خواتین کا فعال کردار نہایت ضروری ہے۔

 

اس موقع پر دیگر معزز مہمانانِ خصوصی میں محترمہ بھکتا پریہ ریڈی، سینئر ایڈوکیٹ و سوشل سروس سکریٹری، ریڈی ویلفیئر اسوسی ایشن سری سیلم، محترمہ سندھیہ جی (POW)، اور محترمہ امبیکا جی (امن ویدیکا) شامل تھیں،

 

جنہوں نے کمیونٹی بلڈنگ اور خواتین کی قیادت کے موضوع پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔شرکاء نے اس بامقصد پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات مختلف برادریوں کے درمیان بہتر افہام و تفہیم پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پروگرام کا اختتام ایک مثبت پیغام کے ساتھ ہوا، جس میں ایک زیادہ جامع، پرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button