تلنگانہ
جنواڑہ فارم ہاوز میں پارٹی۔ کے ٹی آر کے نسبتی برادر کو پولیس کی نوٹس

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو کے نسبتی برادر راج پاکالہ کو پولیس کی جانب سے نوٹس جاری کئےجانے کی اطلاعات ہیں۔
شہر کے مضافاتی علاقہ جنواڑہ میں ایک فارم ہاؤس میں منعقد پارٹی کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 28 اکتوبر 2024 کی صبح پولیس نے گچی باؤلی میں واقع ان کے ولا پر نوٹس لگا دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا گیا تھا یا نہیں یا پارٹی کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی
یا نہیں اس سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے یہ نوٹس جاری کرنے کی اطلاعات ہیں۔